چیری : آرتھرائٹس گٹھیا کے درد، کینسر اور ذیابیطس کے خلاف مفید
چیری : آرتھرائٹس گٹھیا کے درد، کینسر اور ذیابیطس کے خلاف مفید
موسم گرما کو اگر پھلوں کا موسم بہار کہا جائے تو بے جا نہ ہو گا۔
آجکل ہر طرف تازہ تازہ اور رس دار پھل اپنی بہار دکھا رہے ہیں۔ چیری بھی ایک ایسا ہی پھل ہے، جو خوبصورتی اور فوائد میں اپنی مثال آپ ہے۔چیری پر کی جانے والی ریسرچ ثابت کرتی ہے کہ سرخ اور رس دار چیری آرتھرائٹس اور گٹھیا کے درد میں آرام دیتی ہے۔ ساتھ ہی کینسر اور ذیا بیطس جیسے خطرناک امراض سے بچنے میں بھی فائدہ مند ہوتی ہے۔ ویسے تو تما ہی قسم کی چیریز صحت کے لیئے فائدہ مند ہوتیں ہیں۔ لیکن ریسرچ سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ کھٹی چیری جو گہرے کی ہوتی ہے اس کے چھلکے میں بھرپور غذائیت موجود ہوتی ہے۔ چیری حافظے کی کمزوری کے خلاف مزاحمت پیدا کرتی ہے۔ کولیسٹرول کم کرتی ہے، اور بھر پور نیند لاتی ہے۔ کھٹی چیری میں کسی بھی پھل یا سبزی کے مقابلے میں سب سے زیادہ اینٹی آکسی ڈینٹ پایا جاتا ہے۔
No comments:
Post a Comment