Saturday, 29 June 2013

Your Face Speaks About Your Health


Aap Ka Chehra     
or Sehat


چہرہ انسانی بیماریوں کا حال بتادیتاہے۔

چہرہ انسان کے اندر کا حال بتاتا ہے۔ چہرہ کبھی سرخ، کبھی سیاہ اور کبھی سفید پڑ جاتا ہے۔ یہ تمام رنگ آپ کی صحت کا حال بتاتے ہیں۔ گال بہت سرخ ہوں تو اس کا مطلب یہ ہے کہ آپ کو ماہر امراض قلب سے ملنا چاہیے۔ ناک کی بھوری رنگت کا تقاضا ہے کہ آپ پیشاب کے امراض کے معالج سے مل لیں۔

تجربے کا معالج مریض کا چہرہ دیکھ کر بہت کچھ بھانپ لیتے ہیں۔ چہرے پر آتے جاتے مختلف رنگ آپ کے اندر موجود مختلف بیماریوں کو ظاہر کرتے ہیں۔ اس لیے نیچے درج مختلف رنگ کیا ظاہر کرتے ہیں، خود ہی پڑھ لیجئے۔

سرخ:۔ دونوں گال سرخ رہتے ہوں تو اسے قلب کی تکلیف کی علامت سمجھنا چاہیے اور بلندفشارخون کا باعث بھی۔

نیلا:۔ نیلگوں پیشانی، گال اور ہونٹ پھیپھڑوں کے پھولنے اور پھیپھڑوں کی نالیوں کے دمے کی علامت ہوتے ہیں۔

سفید دھبے:۔ گال پر اگر سفید دھبے ہوں اور خود جلد کی رنگت خشک گھاس جیسی ہو تو اسے تھکن اور فکرو اختلاج یا پھر خون کی رگوں کو تنگی اور خرابی کی علامت سمجنا چاہیے۔ ایسی صورت میں اعصابی امراض کےماہر سے مشورہ کرتا چاہیے۔

پیلاہٹ:۔ چہرے کی جلد کی زردی یا پیلا پن جسم میں خون کی کمی کی علامت ہوتی ہے۔ آپ اپنی آنکھ کا پپوٹا کھول کر بھی اس کا کھوج لگا سکتے ہیں۔ اس کی سفیدی کا تقاضا ہے کہ آپ کو معالج سے مشورے میں دیر نہیں کرنی چاہیے۔

بھورا رنگ:۔ گال کی ہڈی پر بھورے رنگ کے دھبے جو ناک کی جڑ کے پاس ہو سکتے ہیں، گردے کے امراض کی ابتدا یا پیشاب کی نالی اور مثانے میں چھوت کی علامت ہو سکتے ہیں۔ ایسی صورت میں گردے اور مثانے کے ماہر معالج سے مشورے اور علاج میں دیر نہیں کرنی چاہیے۔

سبزرنگ:۔ یہ پتے میں پتھری یا ورم وغیرہ یا جگر کے سکڑ جانے کی علامت ہو سکتی ہے۔ پیٹ کے امراض کے ماہر سے معائنہ اور علاج ضروری ہو جاتا ہے۔

زردی:۔ چہرے پر زرد دھبے ورم جگر یا پتے کی خرابی کا اشارہ ہوتے ہیں

No comments:

Post a Comment